کورونا وائرس سے متاثر خاتون نے تین بچوں کو جنم دیدیا

ویب ڈیسک  بدھ 5 اگست 2020
بچوں اور ماں کی طبیعت بہتر ہے، فوٹو : فائل

بچوں اور ماں کی طبیعت بہتر ہے، فوٹو : فائل

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا حاملہ خاتون نے تین صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق الجوف کے شہر ساکاکا میں ایک خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا ہے، خاتون کووڈ-19 کی مریضہ ہیں اس لیے خصوصی انتظامات کے ساتھ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے انفیکشن کنٹرول ٹیم کی موجودگی میں خاتون کا آپریشن کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا ہے، تینوں بچے اور ماں صحت مند ہیں جب کہ بچوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ فی الحال بچوں کو ماں سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور میکسیکو میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا خاتون نے بچوں کو جنم دیا اور ان کے بچوں میں بھی کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جس کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس زچگی کے دوران ماں سے بچوں میں منتقل نہیں ہوتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔