- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
نئی ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر
اسلام آباد: نوتعینات ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزارروپے مقررکی ہے اور انہیں گھر کے کرائے کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔
ایکسپریس کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کی کی تنخواہ میں ہر سال 10 فیصد اضافہ ہوگا ۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک 13 لاکھ روپے کی کلب ممبرشپ کے لیے بھی اہل ہوں گی ۔ انکے اہلخانہ اور بچوں کو مفت میڈیکل کی سہولت بھی میسر ہوگی ۔
ڈپٹی گورنر کو دی جانے والی مراعات میں 1800 سی سی گاڑی اور ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول بھی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی گورنر کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا موبائل فون خریدا جائے گا ۔
ڈپٹی اسٹیٹ بینک کو بین الاقوامی سفر کے لیے بزنس کلاس کی سہولت میسر ہوگی جبکہ 36 ہزار روپے تنخواہ پر دو ملازمین بھی رکھنے کی اجازت ہوگی ۔
ان کی رہائش گاہ پر بینک کی طرف سے سیکیورٹی الارم سسٹم اور گارڈ کی بھی سہولت میسر ہوگی ۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے نئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے بعد اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنرکی تعداد تین ہو گئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سیما کامل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔