کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث خاتون ڈپٹی کمشنر گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اگست 2020
رانی حفصہ کنول کو ایک روزہ ریمانڈ حاصل کرکے تفیش کیلئے گجرات منتقل کردیا، اینٹی کرپشن۔ فوٹو:فائل

رانی حفصہ کنول کو ایک روزہ ریمانڈ حاصل کرکے تفیش کیلئے گجرات منتقل کردیا، اینٹی کرپشن۔ فوٹو:فائل

لاہور: اینٹی کرپشن گجرات نے  کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث ڈپٹی کمشنر ریونیو رانی حفصہ کنول کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام گجرات کے مطابق  ڈپٹی کمشنر ریونیو رانی حفصہ کنول پر ریت کے ٹھیکوں کی فروخت، کوآپریٹو زمین کا انتقال، کمپنیوں سے دھوکے اور حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے جب کہ ان کے ساتھ اے ڈی مائنز گجرات عثمان احمد اور فاریسٹ آفیسرعماد احمد کے خلاف بھی مقدمات ہیں۔

حکام اینٹی کرپشن کے مطابق حفصہ رانی کنول نے تعیناتی کے دوران گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال اور بینک اکاؤنٹس اپنی ہمشیرہ، والدین، بھائی اور قریبی رشتہ داروں کے نام کروائے جس کی رپورٹس ڈی سی ریونیو نے اعلی حکام کو دیں جن کے حکم پر حفصہ رانی کی گرفتاری عمل میں آئی۔

حکام کے مطابق سابق اے ڈی سی آر گجرات ملزمہ رانی حفصہ کنول اہم شخصیت کے نام پر چنبہ ہاؤس میں بک کیے گئے کمرہ میں روپوش تھی، انہیں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے گزشتہ رات  گرفتارکیا اور ویمن پولیس اسٹیشن میں بند کروا دیا تھا، اینٹی کرپشن نے ایک روزہ ریمانڈ حاصل کرکے سابق اے ڈی سی آر رانی حفصہ کنول کو تفیش کے لیے گجرات منتقل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔