- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
اپوزیشن میں دم نہیں انہیں سہولتیں اور رعایتیں چاہئیں، شیخ رشید
اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اس اپوزیشن میں وہ دم نہیں جو بنیادی ضرورت ہوتی ہے، اس اپوزیشن کو سہولتیں اور رعایتیں چاہئیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ شید نے کہا کہ موجودہ ریلوے ٹریک پر آئے روز حادثات ہوتے ہیں، ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل میری زندگی کا مشن تھا، ایم ایل ون ٹریک سے سسٹم خودکار ہوجائے گا، ایکنک نے کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک منظور کیا ہے، منصوبے میں 90 فیصد مزدور پاکستان سے ہی ہوں گے،ایم ایل ون ٹریک سے سفر کا دورانیہ کم ہوجائے گا، اس سے ٹرینوں کی تعداد 34 سے بڑھ کر 146 ہوسکیں گی، ایم ایل ون منصوبے پر بھی اسی سال کام شروع ہوجائے گا، ایک ٹینڈر کرنے پر 3 سال میں ایم ایل ون منصوبہ مکمل ہوجائے گا، 2 ٹینڈرز پر ساڑھے 3 اور 3 ٹینڈرز پر 5 سال لگیں گے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ انشااللہ عمران خان 5 سال مکمل کریں گے، نیب آزادادارہ ہے کسی کو بھی طلب کرسکتا ہے، ہمارے لوگوں کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے، اگلے 4 سے 5 ماہ بہت اہم ہیں، اپوزیشن کا جلد مطالبہ ہوگا کہ نیب ختم کرو لیکن ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، اس ماہ اے پی سی نہ ہوئی تو اگلے ماہ محرم شروع ہوجائے گا، اس اپوزیشن میں وہ دم نہیں جو بنیادی ضرورت ہوتی ہے، اس اپوزیشن کو سہولتیں اور رعایتیں چاہئیں، شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر سخت الزامات ہیں، انہیں تعویز دھاگے کا کام کرنا چاہیے، آصف زرداری کو کوئی فکر نہیں، انہوں نے کرمنل پروسیجر میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے، آصف زرداری نے پریس کانفرنس کے لئے بیٹے کو رکھا ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔