- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر حملہ
گلگت: ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کردیا۔
اداکارہ نائلہ جعفری کی جانب سے آئی یو تھانے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں اداکارہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے گلگت میں واقع گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کردیا۔
حملہ آوروں نے نائلہ جعفری کے گھر پر پتھراؤ کیا اور انہیں گھر خالی کرنے کے لیے دھمکیاں بھی دیں۔ تاہم نائلہ جعفری حملے میں محفوظ رہیں۔
نائلہ جعفری کا کہنا ہے کہ ملزمان ان سے زبردستی مکان خالی کرانا چاہتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب آئی یو تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق نائلہ جعفری نے اپنی درخواست میں گھر پر حملے اور پتھراؤ کا تو ذکر کیا ہے مگر کسی کو بھی نامزد نہیں کیا ہے صرف ملزمان کا حلیہ بتایا ہے۔
واضح رہے کہ تین سال قبل کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری نے بھارتی بزنس ٹائیکون سجن جندال کی پاکستان آمد پر احتجاجاً حکومتی مدد لینے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا سرحد پر شہید ہونے والے میرے ہی خاندان کے لوگ ہیں دشمن سے ہاتھ ملانے والوں سے کون مدد لیتا ہے، مرجاؤں گی لیکن حکومت سے امداد نہیں لوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔