عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، آئی جی پولیس

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اگست 2020
 پولیس فورس ہر قسم کے حالات سے نپٹنا جانتی ہے، آئی جی ثناءاللہ عباسی۔ فوٹو: ایکسپریس

پولیس فورس ہر قسم کے حالات سے نپٹنا جانتی ہے، آئی جی ثناءاللہ عباسی۔ فوٹو: ایکسپریس

صوابی: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر نثاءاللہ عباسی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

آئی جی پی خیبر پختون خواء نے پولیس ٹریننگ اسکول شاہ منصور صوابی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پولیس کا افتتاح کیا اور پھول چڑھائے ۔ جب کہ اس موقع پر انہوں نے نئے ضم شدہ ضلع مہمند سے ٹریننگ کے لیے آئے ہوئے لیویز جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی جی پی ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے اس موقع پر کہا کہ شہداء پولیس نے جانیں قربان کرکے نہ صرف معاشرے میں  امن برقرار کیا بلکہ بہادری کی عظیم مثال قائم کیں، انکی قربانیوں کو ہر سطح پر تسلیم کرنے اور پولیس کے اقدامات کی حمایت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوران ٹریننگ آپ کو فورس کے بارے میں جدید ترین سہولیات اور معلومات سے آگاہ کیا جائے گا جب کہ کورس کے دوران آپ کو بہت کچھ سیکھنا ہے تاکہ آپ جو کچھ سیکھیں اس سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچ سکے۔

ثنااللہ عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری پولیس فورس ہر قسم کے حالات سے نپٹنا جانتی ہے کیوں کہ ہماری پولیس فورس کا مورال بلند ہے۔ انشاہ للہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کریں گے اور کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں  کریں  گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو پولیس کے لیے بجٹ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ تھانوں اور چوکیوں کی تعمیر اور مرمت کی جا سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔