جاپان کا پاکستانی سرکاری ملازمین کے لئے 50 کروڑ80 لاکھ روپے کے اسکالر شپ کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اگست 2020
پروگرام کے تحت پبلک ایڈمنسٹریشن میں دو سالہ ماسٹر اور تین سالہ پی ایچ ڈی کی ڈگری شامل ہے۔ فوٹو:فائل

پروگرام کے تحت پبلک ایڈمنسٹریشن میں دو سالہ ماسٹر اور تین سالہ پی ایچ ڈی کی ڈگری شامل ہے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: جاپان  پاکستانی سرکاری ملازمین کے لئے50 کروڑ80 لاکھ روپے کے اسکالر شپ مہیا کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاپان رواں مالی سال 2020-21 میں سرکاری ملازمین کے لئے50 کروڑ80 لاکھ روپے کے سکالر شپ فراہم کرے جس کیلئے پاکستان اور جاپانا کے درمیان پاکستان میں ہیومن ریسورس ڈویلپمینٹ کے لیے جاپانی حکومت کی جانب سے گرانٹ کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا، اس حوالے سے تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، جس میں پراجیکٹ کی دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔

پروگرام کے تحت جاپان رواں مالی سال پاکستانی سرکاری ملازمین کے لئے50 کروڑ80 لاکھ روپے کے اسکالر شپز مہیا کرے گا، پروگرام کے تحت پبلک ایڈمنسٹریشن میں دو سالہ ماسٹر اور تین سالہ پی ایچ ڈی کی ڈگری شامل ہے، پروگرام کے ذریعے سرکاری ملازمین کو کورونا کے بعد انتظامی امور سر انجام کی تربیت دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔