لڑکی سے لڑکی کی شادی کا معاملہ؛ بیوی بننے والی نیہا گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 6 اگست 2020
عدالت نے خود کو لڑکا ظاہر کرنے والے علی آکاش کا طبی معائنہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے(فوٹو، اسکرین شارٹ)

عدالت نے خود کو لڑکا ظاہر کرنے والے علی آکاش کا طبی معائنہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے(فوٹو، اسکرین شارٹ)

راولپنڈی: ٹیکسلا میں میں دو لڑکیوں کی شادی کے معاملے میں ایک ڈرامائی موڑ آگیا اورپولیس نے  بیوی بننے والی نیہا  کو لاہور سے تحویل میں لے لیا ہے۔

ایس ایچ او ٹیکسلا کا کہنا ہے کہ دلہن بننے والی لڑکی نیہا کو  معزز عدالت کے روبرو پیش کرنے کے لئے لاہور سے تحویل میں لیا گیا ہے جب کہ خود کو لڑکا ظاہر کرنے والے  علی آکاش کی تلاش کے لئے ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کے چھاپے جاری ہیں۔

تھانہ ٹیکسلا کے ایس ایچ او نے بتایا کہ معزز عدالت کے حکم کے مطابق نیہا کو کل عدالت میں پیش کیا جاۓ گا۔ جب کہ علی آکاش کو بھی گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کردیا جاۓ گا۔

 تفصیل کے لیے یہ لنک دیکھیے:راولپنڈی میں لڑکی کی لڑکی سے شادی کا ڈراپ سین ہوگیا

واضح رہے کہ اس معمے کی  گتھی پہلے ہی سلجھ چکی ہے اور خود کو لڑکا کہنے والی عاصمہ بی بی (علی آکاش) نے میڈیکل کروا کر اپنی جنس لڑکا ثابت کرنے کے بجائے اپنی بیوی نیہا علی کو طلاق دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔