بھارت؛ نجی اسپتال میں آتشزدگی سے کورونا کے زیرعلاج 8 مریض ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اگست 2020
آتشزدگی کا واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے ایک نجی اسپتال میں ہوا۔ (فوٹو، اسکرین شاٹ)

آتشزدگی کا واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے ایک نجی اسپتال میں ہوا۔ (فوٹو، اسکرین شاٹ)

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کےشہر احمد آباد کے ایک نجی اسپتال میں کورونا وائرس کے زیر علاج 8 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج بھی جاری ہے۔

آگ  پر قابو پانے کے لیے 15 فائر انجنز موقعے پر پہنچے۔ فائر افسر یوسف خان کے مطابق آگ پر قابو پانے میں آدھا گھنٹہ لگا۔

آتشزدگی کے واقعے کے بعد 35 افراد کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے مریضوں کے مشتعل اہل خانہ کو اسپتال میں داخل ہونے سے روکا۔

آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے مریضوں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔