وفاقی حکومت کا 27 قیمتی سرکاری جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

ارشاد انصاری  جمعرات 6 اگست 2020
نیلامی کے لئے بولی 7 ستمبر2020 سے 28 ستمبر 2020 کے دوران ہوگی۔ (فوٹو، انٹرنیٹ)

نیلامی کے لئے بولی 7 ستمبر2020 سے 28 ستمبر 2020 کے دوران ہوگی۔ (فوٹو، انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نج کاری پروگرام کے تحت مختلف سرکاری محکموں کی27 قیمتی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کم از کم 6ارب 62 کروڑ روپے آمدن متوقع ہے۔

وزارت نجکاری حکام کا کہنا ہے کہ ان سرکاری جائیدادوں کی نیلامی کے لئے بولی 7 ستمبر2020 سے 28 ستمبر 2020 کے دوران ہوگی۔ مختلف سرکاری محکموں کی جائیدادوں کی نیلامی سے کم ازکم 6 ارب 62 کروڑ روپے آمدن متوقع ہے۔اس فہرست میں اراضی،اپارٹمنٹس، دُکانیں اورعمارتیں بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ تعمیراتی مقاصدکیلئے خریداری پرذرائع آمدن نہیں پوچھےجائیں گے۔

کمیشن کی جانب سے جاری فہرست میں وزارت صنعت کی لاہورمیں 41 کنال پراپرٹی کی قیمت 5 ارب سے زیادہ مقررکی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کی 123 کنال پراپرٹی بھی نیلام ہوگی،یہ پراپرٹی نواب شاہ، رحیم یار خان، وہاڑی میں واقع ہے۔

اس کےعلاوہ ایرا کی اسلام آباد، لاہور، ہری پور میں 15 مختلف جائیدادیں فروخت کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر، آبی وسائل، ٹریڈنگ کارپوریشن کی پراپرٹی بھی برائے نیلام ہوگی۔ایف بی آر کی فیصل آباد میں 15 کنال اراضی کی ریزرو پرائس 64 کروڑروپےمقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  نجکاری کمیشن یا متعلقہ سرکاری محکموں کےافراد بولی میں  میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔