راولپنڈی میں لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اگست 2020
 ملزم عامر قریشی کو متاثرہ لڑکی نے معزز عدالت کے سامنےاپنے بیان میں نامزد کیا تھا۔ (فوٹو، پولیس)

ملزم عامر قریشی کو متاثرہ لڑکی نے معزز عدالت کے سامنےاپنے بیان میں نامزد کیا تھا۔ (فوٹو، پولیس)

 راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقہ میں لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم عامر قریشی کو  گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ وارث خان  کے مطابق ملزم عامر قریشی کو متعددچھاپوں  کے بعد گرفتار کیا گیا ہے  اور اسے  آئندہ معزز عدالت کے سامنے پیش کیا جاۓ گا۔

پولیس کے مطابق ملزم عامر قریشی کو متاثرہ لڑکی نے معزز عدالت کے سامنےاپنے بیان میں نامزد کیا تھا۔ سی پی او محمد احسن یونس کے نوٹس پر واقعہ کا مقدمہ 15 جولائی کو پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔واقعے کے دیگر ملزمان ارسلان اکرم اور محسن اکرم  معزز عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں جن کی آئندہ تاریخ  پر 07 اگست کو پیشی ہے۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عبوری ضمانت معزز عدالت سے کینسل کروانے کی قانونی کارروائی کے بعد انہیں بھی گرفتار کیا جاۓ گا۔ خواتین کے ساتھ تشدد اور استحصال پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے جس کے تحت مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متحرک کیا۔ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔