راولپنڈی میں منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکارشہید

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اگست 2020

مزید نفری طلب کرلی گئی ہے، اے این ایف: فوٹو: فائل

مزید نفری طلب کرلی گئی ہے، اے این ایف: فوٹو: فائل

 راولپنڈی: بھارہ کہومیں منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی کے علاقے بھارہ کہومیں خفیہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران منشیات اسمگلرزکی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارنائیک اکبرشہید ہوگیا۔

اے این ایف کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، منشیات اسمگلرزایک گھرمیں چھپے ہوئے تھے،  اسمگلروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کرمزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔