کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اگست 2020
واقعے میں ملوث تین پولیس اہلکار عمران ، سرفراز اور ڈرائیور عمران حبیب گرفتار

واقعے میں ملوث تین پولیس اہلکار عمران ، سرفراز اور ڈرائیور عمران حبیب گرفتار

 کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر یونی پلازہ کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ٹیکنو سٹی کے نزدیک میھٹادر تھانے کی مددگار 15 پولیس موبائل نے فائرنگ کردی۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد اسلم عمر کے نام سے ہوئی جس کی عمر 48 سال ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت محمد وقار کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث اہلکار عمران ، سرفراز اور ڈرائیور عمران حبیب کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ مددگار 15 پولیس کے تینوں اہلکاروں سے تفتیش کی جارہی ہے، انہوں نے شہریوں کو مشکوک جانتے ہوئے فائرنگ کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔