اولڈ ٹریفورڈ کی گھنٹی بجانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، وسیم اکرم 

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اگست 2020
وسیم اکرم نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل شروع ہونے کا اعلان کیا۔

وسیم اکرم نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل شروع ہونے کا اعلان کیا۔

اولڈ ٹریفورڈ: وسیم اکرم نے گھنٹی بجا کر اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل شروع ہونے کا اعلان کیا۔

سابق کپتان کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری کی جانے والی تصویر میں وہ ایک ہاتھ میں گلوز پہنے بیل بجاتے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے یہ گھنٹی بجانا چاہتا تھا اور اولڈٹریفورڈ میں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

کائونٹی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ وسیم اکرم روایتی انداز میں 5منٹ تک گھنٹی بجا کر کھیل کا آغاز کر رہے ہیں۔ایک اور پیغام میں سابق کپتان نے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔