کراچی کے 3 بڑے نالوں سے 30 ہزار ٹن کچرا نکال لیا، این ڈی ایم اے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 7 اگست 2020
ایف ڈبلیو او کی جانب سے گجر نالہ 95 فیصد، کورنگی 100 فیصد اور مواچھ گوٹھ نالہ 90 فیصد تک صاف ہوچکا، ترجمان (فوٹو : فائل)

ایف ڈبلیو او کی جانب سے گجر نالہ 95 فیصد، کورنگی 100 فیصد اور مواچھ گوٹھ نالہ 90 فیصد تک صاف ہوچکا، ترجمان (فوٹو : فائل)

 کراچی: این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں کی صفائی جاری ہے اور اب تک شہر کے 3 بڑے نالوں سے 30 ہزار ٹن کچرا نکالا جاچکا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کی مہم چوتھے روز بھی جاری رہی۔ گزشتہ روز نالوں سے تقریباً ساڑھے 8 ہزار ٹن کچرا نکالا گیا، اب تک تین بڑے نالوں سے تقریباً 30 ہزار ٹن کچرا نکالا جا چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف ڈبلیو او کی جانب سے گجر نالہ 95 فیصد، کورنگی 100 فیصد اور مواچھ گوٹھ نالہ 90 فیصد تک صاف کیا جاچکا ہے، تین بڑے نالوں پر 42 مقامات 40 چوکنگ پوائنٹس کو کلئیر کر دیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چئیرمین این ڈی ایم اے ایف ڈبلیو او اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں، وزیراعظم پاکستان کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔