کورونا وبا؛ ملک بھر میں مزید 842 کیسز رپورٹ، 14 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 اگست 2020
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 68 ہو گئی ہے فوٹو: فائل

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 68 ہو گئی ہے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 842 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 24 ہزار 366 ٹیسٹ کیے گئے۔ اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 21 لاکھ 3 ہزار 699 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 842 کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 ہوگئی ہے جس میں سے 2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 246، پنجاب میں 94 ہزار 223 ، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 539 ، بلوچستان میں 11 ہزار 835، اسلام آباد میں 15 ہزار 214، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 129 جب کہ گلگت بلتستان میں 2 ہزار 301 ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 68 ہو گئی ہے۔

سندھ میں 2 ہزار 259، پنجاب میں 2 ہزار 166، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 222، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 137، آزاد کشمیر میں 58 اور گلگت بلتستان میں 55 افراد اس وبا سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 8 سو 15 ہے، جن میں سے 801 کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔