ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی ہونے پر آسٹریلیا نے تمام نظریں بھارتی ٹیم کے دورہ پر لگالی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 8 اگست 2020
ٹی ٹوئنٹی ورلڈٰکپ کی  میزبانی کے لیے انتظامات مکمل تھے، نک ہاکلے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈٰکپ کی میزبانی کے لیے انتظامات مکمل تھے، نک ہاکلے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی دو سال دور ہونے کے بعد اب کرکٹ آسٹریلیا نے تمام نظریں بھارتی ٹیم کے دورہ پر لگالی ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈٰکپ کی  میزبانی کے لیے انتظامات مکمل تھے،  لیکن اب ہمیں دو برس انتظار کرنا ہوگا، اب ہماری کوشش ہے کہ بھارتی ٹیم کے لیے قرنطینہ کا استثنی مل سکے، موجودہ حالات کے تحت پابندی لگائی گئی ہیں، یقین ہے کہ  دسمبر تک حالات کافی بدل چکے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست وکٹوریا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود پر امید ہیں کہ میلبورن باکسنگ ڈے ٹیسٹ پروگرام کے مطابق ہوسکے گا، ابھی اس کے بارے میں کوئی بھی بات کرنا قبل ازوقت ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا  پہلا ٹیسٹ تین دسمبر سے برسبین مین شیڈول ہے، دوسرا ٹیسٹ گیارہ دسمبر سے ایڈیلیڈمیں ہوگا،چھبیس دسمبر سے میلبورن جبکہ تین جنوری سے سڈنی میں ٹیسٹ میچ فائنل کیاگیاہے، میڈیار پورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے سبب آخری دونوں ٹیسٹ سڈنی میں ہوسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔