ابھیشک بچن بھی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 اگست 2020
ایشوریہ رائے گزشتہ ماہ اور امیتابھ بچن 2 اگست کو صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوئے، فوٹو : فائل

ایشوریہ رائے گزشتہ ماہ اور امیتابھ بچن 2 اگست کو صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوئے، فوٹو : فائل

 ممبئی: معروف بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے اور والد امیتابھ بچن کی طرح کورونا کو شکست دیدی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کووڈ-19 کے مرض میں مبتلا زیر علاج معروف بھارتی اداکار ابھیشک بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے رخصت دیکر گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ابھیشک بچن نے اپنی طبیعت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کہا تھا ناں میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گا، آج آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں سے وہ وقت آگیا ہے۔

ابھیشک بچن کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر 11 جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اُن کے ساتھ والد ابھیشک بچن، اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا بچن میں بھی کووڈ-19 کی تصدیق ہوئی تھی جس پر بچن خاندان کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا تھا۔

اہلیہ ایشوریہ رائے اور بیٹی تو جلد صحت یاب ہو کر گھر منتقل ہوگئے تھے تاہم امیتابھ بچن 2 اگست کو صحت یاب ہوئے تھے اور اب ابھیشک بچن کا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔