ترکی نے دھماکے میں تباہ بندرگاہ کی تعمیر نو کی پیشکش کردی

 ہفتہ 8 اگست 2020
کڑے وقت میں لبنان کے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترک صدر (فوٹو: ٹویٹر)

کڑے وقت میں لبنان کے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترک صدر (فوٹو: ٹویٹر)

بیروت: ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے لبنانی صدر کو مرسین بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک نائب صدر فواد اوکتائے اور وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو نے لبنانی صدر میشال نعیم عون سے ملاقات کی اور بندرگاہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں وزراء نے ترک صدر کی مرسین بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر کرنے کی پیشکش کا پیغام بھی پہنچایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بیروت دھماکا بندرگاہ پر غیرملکی میزائل یا بم حملہ بھی ہوسکتا ہے، لبنانی صدر

قبل ازیں ترک صدر رجب اردگان نے آیا صوفیہ کی مسجدِ کبیرہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد بات صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ترکی نے امدادی سامان سے بھرے فوجی طیارے روانہ کردیئے ہیں جن میں متعدد عسکری امداد کے علاوہ طبی سامان بھی شامل ہے، اس کڑے وقت میں ہم اپنے لبنانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یہ خبر پڑھیں : بیروت دھماکے سے لرز اٹھا، 78 ہلاک اور4 ہزار سے زائد افراد زخمی

واضح رہے کہ منگل کے روز لبنان کی بندرگاہ میں امونیم نائٹریٹ کے اسٹور میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں 135 افراد ہلاک، 5 ہزار سے زائد زخمی اور سیکڑوں رہائشی گھر تباہ ہوگئے تھے اور پورا علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔