- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

گوادر میں بارش كی وجہ سے مكران كوسٹل ہائی وے پر بدوک كے مقام پر پل ٹوٹ گیا ۔ فوٹو : فائل
کوئٹہ: بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی اور مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے کئی علاقوں میں حالیہ مون سون بارشیں لوگوں کیلئے مشکلات لے آئی۔ سبی، بولان، مچھ، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی میں دن بھر موسلا دھار بارش ہوتی رہی۔
پشین، ژوب، دکی، لورالائی، زیارت، لسبیلہ، آواران، اوستہ محمد، قلات، مستونگ، ڈیرہ مرادجمالی، حب اور دالبندین میں بھی بادل کھل کر برسے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ کئی علاقوں میں سیلابی ریلے آنے سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
بولان میں بی بی نانی پل کا ایک حصہ منہدم ہونے سے کوئٹہ سبی شاہراہ بند ہو گئی جس سے پنجاب اور سندھ جانیوالوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ بولان کے علاقے میں سیلابی پانی سے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں گیس سپلائی متاثر ہوگئی۔
گوادر میں بارش كی وجہ سے مكران كوسٹل ہائی وے پر بدوک كے مقام پر پل ٹوٹ گیا جس پر ایک ٹرک پھنس گیا۔ ڈی سی گوادر کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے بدوک کے مقام پر پل اورسڑک کے درمیان 30 فٹ کاشگاف پڑگیا ہے۔
ادھر صوبائی وزیر سلیم کھوسہ نے میڈیا کو بتایا کہ خضدار کے قریب مولا کے مقام پر پھنسے 100افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ فوج اور ایف سی کو اسٹینڈ بائی کردیا گیا، پی ڈی ایم اے نے بھی ریلیف کام تیز کردیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تمام متعلقہ اداروں کو پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی ہدایات دی ہیں۔ جام کمال نے متاثرہ افراد کو خوراک اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور جلد از جلد رابطہ سڑکیں بحال کرنے کی بھی ہدایت کیں۔ حکومت کی جانب سے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔