- عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی نے کورونا کو مزید خراب کردیا، اقوام متحدہ
- الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانے کی مخالفت کردی
- سراج الحق کی سپریم کورٹ سے براڈ شیٹ کیس پر از خود نوٹس لینے کی اپیل
- سب بھرے پیٹ کی باتیں ہیں
- افغان پولیس اہلکاروں کی اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ، 13 ہلاک
- جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان آمد کے ساتھ بھارتیوں میں کھلبلی مچ گئی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج؛ ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کے 3 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
- لاہور کے سفاری پارک سے 4 قیمتی کالے ہرن چوری
- سوفٹ ویئر ہاؤس نے ویب سائٹ ڈویلپنگ کی آڑ میں شہریوں سے کروڑوں روپے اینٹھ لیے
- ڈپٹی ڈائریکٹرایمرجنسی پمزڈاکٹرمنظور کا کورونا سے انتقال
- پاکستان اوردیگرممالک کے درمیان ایئرسروسزایگریمنٹ؛ تین رکنی کمیٹی تشکیل
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پروفیسر ڈاکٹر جاں بحق
- مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ گلے پڑ گیا، مریم نواز
- ملک میں کورونا وبا کے دوران تمباکو نوشی میں اضافہ
- گودام پر چھاپہ، 1 کروڑ روپے کا بالوں میں لگانے والا زائد المیعاد رنگ برآمد
- پی ڈی ایم کی چھتری تلے
- رحمن ڈکیت کا بیٹا 12 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار
- پہلا ٹیسٹ؛ عابد علی کو نئے پارٹنر کا ساتھ میسر ہوگا
- ٹی 20 اسپیشلسٹ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت
- پاکستان کے ذمے واجب الادا 1ارب ڈالر کا اماراتی قرضہ موخر ہونیکا امکان
ایک بار نہیں 10مرتبہ بلانے پر بھی نیب جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

مخالفین اپنا کام کریں،ہم بھی اپنا کام کرتے رہیں گے، عثمان بزدار فوٹو: فائل
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ایک بار نہیں دس بار بلانے پر نیب جائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے، یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب اچھا ہے، جہاں جہاں مسائل نظر آتے ہیں،کارروائی کرنا ہمارا فرض ہوتا ہے، وزیراعظم نے دورہ لاہور میں ہماری انتظامیہ کی تعریف کی ۔ نیا لاہور بسانے جا رہے ہیں، کسی حکومت میں ہمت نہیں تھی کہ راوی ریور فرنٹ منصوبہ شروع کر سکتی ، یہ سنگاپور طرز کا جدید شہر ہوگا، اس سے معاشی استحکام ہوگا۔
وزیراعلیٰٓ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت پرشروع دن سے ہی تنقید کی جارہی ہیں،پروپیگنڈا کرنے والوں کو روز جواب دیتے ہیں، مخالفین اپنا کام کریں،ہم بھی اپنا کام کرتے رہیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ہم تمام معاملات قانون کےمطابق چلارہے ہیں، ہم نے نہ کوئی غلط کام کیا اور نہ ہی کرنے دیں گے، میں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے، روزانہ ہزاروں فائلیں ہوتی ہیں، ہرفائل میرے پاس نہیں آتی، لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوا ہوں تو نیب میں بھی پیش ہوں گا، کسی انکوائری سے نہیں گھبراتا، جب ہمارا دامن صاف ہے تو ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہر جگہ جائیں گے اور تفصیلات بتائیں گے،ایک بار نہیں دس بار بلانے پر نیب جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔