- ٹک ٹاک پرائیویسی کے مقدمات پر 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کو تیار
- کینیڈا کی 94 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ پر انوکھے تحفے کی فرمائش کردی
- اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز
- حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید
- لاہور قلندر کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- امریکا میں تیسری کورونا ویکسین کی منظوری
- یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلیے پی ڈی ایم کے بڑوں کی اہم بیٹھک
- سینیٹ انتخابات؛ سندھ میں تحریک انصاف شدید مشکلات کا شکار
- سندھ میں طلبا کی 50 فیصد حاضری کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
- نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم
- افغانستان میں مقتول صحافی کے گھر پر حملے میں 3 ہلاک، 3 اغوا
- حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، شاہد خاقان عباسی
- ميانمار ميں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 7 ہلاک
- پی سی بی نے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کیلیے فرسٹ بورڈز کی منظوری دیدی
- آصف زرداری سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے اسلام آباد روانہ
- پاکستان کا بھارتی یاتریوں کو کرتارپورصاحب آنے سے روکنے کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ
- خیبرپختونخوا کے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن میں تیزی
- اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے، عثمان بزدار
- سام سنگ نے 50 میگا پکسل کیمرا سینسر پیش کردیا
مسجد وزیرخان میں ناچ گانے کے ذمے داروں کو فوری گرفتار کیا جائے، چوہدری برادران

چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے مسجد وزیر خان معاملے میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ (فوٹو، فائل)
لاہور: مسجد وزیر خان میں گانے کی ویڈیو فلمانے کے معاملے پر ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری برادران نے کہا ہے کہ صدافسوس ابھی تک اس کا ارتکاب کرنے والے آزاد ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے نے کہا کہ اسلام کے نام پر لاکھوں قربانیاں دے کر یہ ملک کیا اس لیے قائم کیا گیا تھا کہ یہاں مساجد میں رقص و سرود ہو؟ مساجد میں کتنی دیدہ دلیری سے ناچ گانا ہو رہا ہے جو کہ شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسجد وزیر خان میں میوزک ویڈیو کی فلم بندی کا نوٹس لے لیا
پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کے تمام ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کر سکے۔انہیں قرار واقعی اور مثالی سزا دی جائے۔اس سانحے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔
پس منظر جاننے کے لیے یہ لنک دیکھیے: صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پھٹ پڑا
چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہا سرعام ایسا کرنے اور اس کی اجازت دینے والوں کو ابھی تک پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا۔مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کی قبیح حرکت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔افسوس صد افسوس، مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے ابھی تک آزاد ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔