پاک فوج کی دادو میں امدادی کارروائیاں، سیلاب میں پھنسے افراد محفوظ مقامات پرمنتقل

اسٹاف رپورٹر  اتوار 9 اگست 2020
آرمی انجینئربوٹس  پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے، آئی ایس پی آر(فوٹو، آئی ایس پی آر)

آرمی انجینئربوٹس پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے، آئی ایس پی آر(فوٹو، آئی ایس پی آر)

 کراچی: پاکستان آرمی کے دستوں نے دادومیں سیلابی صورت حال کی وجہ سے محصور ہوجانے والے افراد کو ریلیف آپریشن کے دوران محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستےپہاڑی بستی اور نائی گج ڈیم کے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے دادو کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور علاقے میں پھنسے افراد کے بچاو کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، سیکڑوں دیہات زیر آب

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئربوٹس  پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے۔ صورت حال کے حوالے سے میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا جس کے ذریعے علاقے کے عوام کو ضروری طبی نگہداشت اور سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جبکہ متاثرہ لوگوں کوکھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔