- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
بلدیاتی الیکشن میں متحدہ سے اتحاد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، عمران اسماعیل
کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیو ایم سے اتحاد کے بارے میں کچھ کہنا قبل ا ز وقت ہے، پورے ملک بالخصوص سندھ میں غیر جانب دار بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی ناگزیر ہے۔
کڈنی ہل میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگا کر مہم کا آغاز کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی حالت دیکھ کر دل روتا ہے، وزیر اعظم پاکستان کراچی کے لیے سب سے زیادہ درد رکھتے ہیں اور اس صورتحال کو بدلنے کے لیے پرعزم ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے اور پاک فوج کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی نہ کرتی تو آج حالات بہت خراب ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ایسے ایڈمنسٹریٹر تعینات ہونے چاہئیں جن کی سیاسی وابستگی نہ ہو اور وہ غیر جانب دار رہ کر عوام کی خدمت کریں، سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے یہ کام میئر کراچی ہی بہتر انداز میں کرسکتے ہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ اس حوالے سے جلد فیصلہ کرے گی۔
گورنرسندھ نے کہا کہ ماضی میں پارکوں کو کاٹ کر پلازے بنائے گئے مزید اس طرح کی کٹنگ کرنے نہیں دیں گے، پارکس کے لیے مختص جگہوں پر صرف پارکس ہی بنیں گے، وزیراعظم پاکستان کا 12 تاریخ کو کراچی آنے کا پروگرام ہے اس موقع پر ان سے کڈنی ہل کا دورہ کرنے کی درخواست کروں گا۔
اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ وفاقی وزیر کی کے الیکٹرک سے متعلق اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کے باوجود کراچی میں بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوا، آج بھی ایک اہم اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک نے اپنے مسائل رکھے، یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کے الیکٹرک کو مطلوبہ مقدار میں گیس اور فرنس آئل فراہم کرے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ کراچی کے لیے کے الیکٹرک کو ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دی جائے اور کے الیکٹرک کو درپیش مسائل حل ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ جاری رہنے کی صورت میں کے الیکٹرک کو فارغ کرکے کسی اور کمپنی کو موقع دیا جائے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کے 38 نالے کے ایم سی کی ذمہ داری تھے جو جون 2018ء میں کے ایم سی نے مکمل طو رپر صاف کرکے سندھ حکومت کے حوالے کردیے تھے، سندھ حکومت نے کے ایم سی کو ورلڈ بینک کا فنڈ بھی وقت پر نہیں دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔