بابر اعظم کی تکنیک دیکھ کر بشپ کو سچن ٹنڈولکر کی یاد آنے لگی

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 9 اگست 2020
نئے پیسرز کی کھیپ دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ فاسٹ بولنگ میں ماضی جیسا عروج لوٹ کر آنے والا ہے، بشپ فوٹو : فائل

نئے پیسرز کی کھیپ دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ فاسٹ بولنگ میں ماضی جیسا عروج لوٹ کر آنے والا ہے، بشپ فوٹو : فائل

 لاہور:  ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی تکنیک دیکھ کر ای ین بشپ کو سچن ٹنڈولکر کی یاد آنے لگی۔

سابق ویسٹ انڈین پیسر کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے کیریئر کے دوران  ٹنڈولکر کو بولنگ کرنے کا موقع ملا، سابق بھارتی کپتان تکنیکی طور پر سب سے بہتر تھے، وہ سیدھا کھیلنے کی کوشش کرتے، یہی بات ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی بیٹنگ میں نظر آتی ہے۔

ایک سوال پر بشپ نے کہا کہ جسپریت بمرا ہر فارمیٹ کے تقاضوں میں خود کو ڈھال لیتے ہیں، کاگیسو ربادا غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، نئے پیسرز کی کھیپ دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ فاسٹ بولنگ میں ماضی جیسا عروج لوٹ کر آنے والا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔