کرکٹ کوترسا پاکستانی سپورٹراسٹیڈیم کے باہرباجا بجانے لگا

 پير 10 اگست 2020
کرکٹ کو ترسا پاکستانی سپورٹر اسٹیڈیم کے باہر باجا بجانے لگا

کرکٹ کو ترسا پاکستانی سپورٹر اسٹیڈیم کے باہر باجا بجانے لگا

 لاہور: کرکٹ کو ترسے شائق نے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم کے باہر باجا بجا کر محرومی کا کسی حد تک مداوا کرلیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے میچز کے دوران اسٹینڈز خالی رکھے جا رہے ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز میدان میں جیت کیلیے گھمسان کا رن پڑا تھا، حوصلہ افزائی کیلیے اسٹینڈز میں چند اسٹاف ارکان ہی موجود تھے، ایسے میں کرکٹ کو ترسے ایک شائق نے سیکسوفون پکڑا اور اسٹیڈیم کے باہر بجاکر اپنی محرومی کا کسی حد تک مداوا کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔