محرم الحرام کے دوران کورونا دوبارہ پھیل سکتا ہے، این سی او سی کا انتباہ

ویب ڈیسک  پير 10 اگست 2020
ٹریس ٹریک اینڈ ٹیسٹ پالیسی پر عمل درآمد ضرور ی ہے، اسد عمر فوٹو: فائل

ٹریس ٹریک اینڈ ٹیسٹ پالیسی پر عمل درآمد ضرور ی ہے، اسد عمر فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے محرم الحرام کے دوران کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کردیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا، جس میں کورونا وبا کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران لوگوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں وبا دوبارہ پھیل سکتی ہے۔ وزیر مذہبی امور نے علماسے مشاورت کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا۔ اسد عمر نے وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ پر زور دیا کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ صوبوں نے کورونا چیلنج سے نمٹنے کےلیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، متعدد شعبے کھولنے سے کورونا متاثرین کی نشاندہی کےلیے ٹریک اینڈ ٹریس حکمت عملی پرعمل کرنا ہوگا۔ زیادہ لوگوں سے رابطہ کرنے والے افراد کے ٹیسٹ کرنا ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔