ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز میڈیا ٹائیکون دو بیٹوں سمیت گرفتار

ویب ڈیسک  پير 10 اگست 2020
71 سالہ جمی لائی کو قومی سلامتی قانون کے تحت بیٹوں سمیت گرفتار کیا گیا، فوٹو : فائل

71 سالہ جمی لائی کو قومی سلامتی قانون کے تحت بیٹوں سمیت گرفتار کیا گیا، فوٹو : فائل

ہانگ ہانگ سٹی: ہانک کانگ میں چین نواز حکمران جماعت کے مخالف سمجھے جانے والے میڈیا ٹائیکون کمی لائی کو 2 بیٹوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز میڈیا ٹائیکون جمی لائی کو چین کی قومی سلامتی قانون کے تحت ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 71 سالہ جمی لائی کو غیر ملکی افواج سے ملی بھگت کے الزام میں دیگر 7 افراد کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے جن میں ان کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔

ہانگ کانگ میں سیاسی مخالفین اور چین کے سیکیورٹی قوانین کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری ہے اور اب تک سیکڑوں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں تاہم پہلی بار کسی صحافی یا میڈیا ٹائیکون کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا نے ہانگ کانگ کی چین نواز حکمراں پر پابندیاں عائد کردیں

یہ خبر بھی پڑھیں : ملزمان کی چین حوالگی کا بل، ہانگ کانگ میں لاکھوں افراد کا دھرنا

رواں برس جون میں ہانگ کانگ میں ملزمان کی چین کو حوالگی کے حوالے سے متنازع قانون پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور عالمی قوتوں نے بھی احتجاجاً ہانگ کانگ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کے معاہدے منسوخ کردیئے تھے جس پر چین نے برہمی کا اظہار کیا تھا جب کہ امریکا نے بھی ہانگ کانگ کی چین نواز حکمراں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔