محکمہ داخلہ پنجاب کی انسداد دہشتگردی عدالتیں ختم کرنے کی تردید

ویب ڈیسک  پير 10 اگست 2020
صرف چند عدالتوں میں کیسز کی تعداد کی مناسب تقسیم زیر غور ہے، محکمہ داخلہ پنجاب۔ فوٹو:فائل

صرف چند عدالتوں میں کیسز کی تعداد کی مناسب تقسیم زیر غور ہے، محکمہ داخلہ پنجاب۔ فوٹو:فائل

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں انسداد دہشتگردی عدالتیں ختم کرنے کی خبر کی تردید کردی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بیان جاری کیا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کی عدالتوں کو ختم نہیں کیا جا رہا، تمام عدالتیں قانون کے مطابق کام کرتی رہیں گی، صرف چند عدالتوں میں کیسز کی تعداد کی مناسب تقسیم زیر غور ہے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں انسداد دہشت گردی عدالتیں ختم کرکے اختیارات ضلعی سطح پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق صوبے میں انسداد دہشت گردی عدالتیں ختم کرنے کا معاملہ کل کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائے گا، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے اختیارات ضلعی سطح پر منتقل کرنے کی تجویز ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔