عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی انشورنس کے 2 کروڑ 61 لاکھ روپے منظور

ویب ڈیسک  پير 10 اگست 2020
انشورنس کمپنی نے ہیلی کاپٹر کی 2018 ، 19 اور 2020 کی انشورنس کی مد میں  واجب الادا رقم کے فنڈز جاری کرنے کے لیے خط لکھا تھا، حکومتی ذرائع۔ فوٹو:فائل

انشورنس کمپنی نے ہیلی کاپٹر کی 2018 ، 19 اور 2020 کی انشورنس کی مد میں واجب الادا رقم کے فنڈز جاری کرنے کے لیے خط لکھا تھا، حکومتی ذرائع۔ فوٹو:فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے 2018 . 19 . 20 کی انشورنس کی مد میں یہ فنڈز انشورنس کمپنی کو ادا کرنے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی انشورنس فیس کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فنڈز کی ادائیگی کے لئے معاملہ کابینہ کو بھی ارسال کیا گیا جس نے منظوری دے دی ہے، ہیلی کاپٹر کی انشورنس کی مد میں واجب الادا رقم کی منظوری صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی سربراہی میں ہونے والی فنانس کیبنٹ میٹنگ میں دی گئی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس نیشنل انشورنس کمپنی نے ہیلی کاپٹر کی 2018 ، 19 اور 2020 کی انشورنس کی مد میں  واجب الادا دو کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کے لیے خط لکھا تھا، کمپنی نے پنجاب حکومت سے ہیلی کاپٹر کی انشورنس کی مد میں واجب الادا فنڈز جاری کرنے کا کہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔