لاہورایئرپورٹ پر مسافر سے منشیات سے بھرے کیپسول برآمد

ویب ڈیسک  پير 10 اگست 2020
ملزم سے 850 گرام ہیروئن سے بھرے 110 کیپسولز برآمد ہوئے، ترجمان اے این ایف۔ فوٹو:فائل

ملزم سے 850 گرام ہیروئن سے بھرے 110 کیپسولز برآمد ہوئے، ترجمان اے این ایف۔ فوٹو:فائل

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاہور سے براستہ قطر اٹلی جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اے این ایف نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم  محمد ریاض ولد محمد صادق جو گوجرانوالہ کا رہائشی ہے لاہور سے براستہ قطر اٹلی جا رہا تھا، ملزم سے دوران تلاشی ہیروئن سے  بھرے 110 کیپسولز برآمد ہوئے، برآمد ہونے والی ہیروئن کی مقدار 850 گرام ہے جب کہ اس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں روپوں میں ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔