وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اسٹاف رپورٹر  پير 10 اگست 2020
وزیراعظم اپنے دورے میں گورنر سندھ، ارکان اسمبلی، کاروباری برادری اور آباد کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم اپنے دورے میں گورنر سندھ، ارکان اسمبلی، کاروباری برادری اور آباد کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی  : وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ان کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران گورنر سندھ، ارکان اسمبلی، کاروباری برادری اور آباد کے وفد  سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں سستے گھروں کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا جبکہ وزیراعظم شجرکاری مہم کے تحت کراچی میں پودا بھی لگائیں گے۔ وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اہم رہنماؤں کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے وفود کی الگ الگ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔