- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
لٹل ماسٹر حنیف محمد کی چوتھی برسی منائی گئی
کراچی: دنیائے کرکٹ میں لٹل ماسٹر کے نام سے شہرت پانے والے عظیم بیٹسمین و سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کی چوتھی برسی منگل کو منائی گئی۔
سال 1952ء میں بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اور متعدد ریکارڈز کے حامل حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز کی 97 اننگز میں 44 رنز کی اوسط سے 3915 رنز اسکور کیے جن میں 12 سینچریز اور 15 ففٹیز بھی شامل تھیں۔
انہوں نے 1958ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن ٹیسٹ میں 337 رنز کی ریکارڈساز اننگ کھیلی۔ اس دوران وہ 970 منٹ تک کریز پر کھڑے رہے اور پاکستان کو یقینی شکست سے بچایا۔ حنیف محمد نے کراچی کی طرف سے بہاولپور کے خلاف فرسٹ کلاس کرکٹ میں 499 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز بھی کھیلی۔
محمد برادران کے نام سے مشہور ان کے دیگر تین بھائیوں وزیر محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ ان کے صاحبزادے شعیب محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں۔ اماں بی کے نام سے مشہورحنیف محمد کی والدہ امیر بی متحدہ ہندوستان کی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن رہیں۔
11 دسمبر 1934ء کو گجرات (بھارت) میں پیدا ہونے والے حنیف محمد طویل علالت کے بعد 11 اگست 2016ء کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی پانے والے حنیف محمد آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔