ٹائیگر فورس کی خواتین کا دو لڑکیوں پر تشدد ویڈیو وائرل

متاثرہ خواتین نے ٹائیگر فورس کی کارکنوں کیخلاف کارروائی کے لیے تھانہ میں درخواست جمع کروادی


ویب ڈیسک August 11, 2020

ٹائیگر فورس کے مردوں کے بعد خواتین نے بھی شہریوں پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔

گوجرانوالہ کی پیپلز کالونی میں ٹائیگر فورس کی خواتین نے دو لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی جس میں ٹائیگر فورس کی خواتین کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹائیگر فورس کے تشدد سے ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی۔

متاثرہ خواتین نے ٹائیگر فورس کی ملوث کارکنوں کیخلاف کارروائی کے لیے تھانہ پیپلز کالونی میں درخواست جمع کروادی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود پولیس نے ٹائیگر فورس کی خواتین کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ متاثرہ خواتین نے اعلیٰ حکام سے ملوث خواتین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1293065115672207360