- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
لبنانی حکومت کو بیروت دھماکے کی پیشگی اطلاع ہونے کا انکشاف
بیروت: لبنان کے قومی سلامتی کے ادارے نے صدر اور وزیراعظم کو گزشتہ ماہ ہی بندرگاہ میں موجود امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں دھماکے یا دہشت گردی میں استعمال ہونے سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک اہم سرکاری دستاویز کے حصول کا دعویٰ کیا ہے جس میں ملک کے سیکیورٹی ماہرین نے صدر اور وزیراعظم کو بندرگاہ کے ڈپو میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور اس کے غلط استعمال سے متعلق خبردار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : لبنانی حکومت مظاہروں کے سامنے نہ ٹھہر سکی، وزیر اعظم مستعفی
رائٹرز کے مطابق گزشتہ ماہ کے اس دستاویز میں سیکیورٹی ماہرین نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ بیروت بندرگاہ میں 2 ہزار 750 اموںیم نائٹریٹ کے ذخیرے کو شرپسند چوری کرکے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کرسکتے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس ذخیرے میں دھماکا ہوجائے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: بیروت دھماکا، اسرائیلی وزیراعظم اپنے دھمکی آمیز بیان سے مکر گئے
یہ رپورٹ 20 جولائی کو قومی سلامتی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے صدر میشال عون اور وزیراعظم حسن دائب کو بھیجی گئی تھی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ رپورٹ جنوری میں شروع کی جانے والی جوڈیشل انویسٹی گیشن کے نتائج کے خلاصے پر مشتمل ہے جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ان کیمیائی مادوں کو فوری طور پر محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بیروت دھماکے سے لرز اٹھا، 78 ہلاک اور4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واضح رہے کہ 20 جولائی کو الرٹ کے باوجود لبنانی حکومت نے کوئی اقدامات نہ کیے اور 4 اگست کو امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں خوفناک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 135 افراد ہلاک، 5 ہزار سے زائد زخمی اور سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔