صبا قمر نے خود پر حملے کی تردید کردی

ویب ڈیسک  منگل 11 اگست 2020
میرے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب اس کی رپورٹ کریں، صبا قمر فوٹوفائل

میرے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب اس کی رپورٹ کریں، صبا قمر فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر ان پر حملے اور ان کی گاڑی پر پتھراؤ کی تردید کی ہے۔

اداکارہ صبا قمر کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ’’افسوس کہ آج گھر جارہی تھی تو کچھ افراد کی جانب سے مجھ پر حملہ کیا گیا اور میری گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ ہم کیسی قوم ہیں جب اللہ کی ایک بندی معذرت کربھی رہی ہے اپنی غلطی کی پھر بھی مجھے ٹارگٹ بنایا جارہا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھیں:  صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل

ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحت کی کہ ان پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا اور یہ ٹوئٹ جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ہے۔ صبا قمر نے ان کے نام سے مزید جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کراتے ہوئے کہا کہ میں ٹک ٹاک پر بھی نہیں ہوں میرے نام سے یہ تمام جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب اس کی رپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ صبا قمر ان دنوں مسجد میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے باعث شدید تنقید کا شکار ہیں۔ جس پر صبا قمر اور گلوکار بلال سعید ناصرف معافی مانگ چکے ہیں بلکہ اس بات کی یقین دہانی بھی کراچکے ہیں کہ مسجد کے اندر فلمایا گیا حصہ ویڈیو سے ہٹادیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔