نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کی تصدیق کردی

عباس رضا  منگل 11 اگست 2020
پاکستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کھیلنے کیلیے آرہی ہیں، ڈیوڈ وائٹ فوٹو: فائل

پاکستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کھیلنے کیلیے آرہی ہیں، ڈیوڈ وائٹ فوٹو: فائل

آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے دسمبر اور جنوری میں پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کی تصدیق کردی ہے۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کھیلنے کیلیے آرہی ہیں۔ ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرتے ہوئے 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے کورونا فری ملک ہونے کا دعوی کیا لیکن دیگر ملکوں میں صورتحال غیر یقینی ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔