- گوگل نے اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو نکال دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
نیب دفتر میں ہنگامہ آرائی، مریم نوازاورلیگی قیادت کے خلاف مقدمات درج
لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) کے دفتر میں ہنگامہ آرائی کے خلاف تھانہ چوہنگ میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں مسلم لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقعے پر ہونے والی ہنگامہ آرائی میں توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف مقدمے کی دو درخواستیں تھانہ چوہنگ کو موصول ہوگئی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: نیب کا (ن) لیگی رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں مریم نواز شریف سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کو نامزد کیا گیا ہےاس کے علاوہ 50 گرفتار افراد پر بھی مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ واقعے کے دو مقدمات درج کرنے کا حکم اعلی پولیس افسران کی طرف سے مل چکا ہے۔ علاوہ ازیں درخواستوں میں نامزد افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
تصادم منصوبہ بندی کے تحت تھا،ابتدائی رپورٹ
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مریم نواز کی نیب آمد کے موقعے پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کی رپورٹ حکومت کو بھجوادی ہے جس کے مطابق لیگی کارکنوں کا پولیس سے تصادم منصوبہ بندی کے تحت تھا اور لیگی کارکن اپنے ساتھ گاڑیوں میں شاپنگ بیگز میں پتھر لے کر آئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقعے پر 20 ارکان صوبائی اسمبلی اور 7 ارکان قومی اسمبلی نیب آفس پہنچے۔ اراکین اسمبلی کے علاوہ 700 سو سے زائد لیگی چیئرمین ، وائس چئیرمین اور کارکن نیب کے دفتر پہنچے۔ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ ، طلال چوہدری ، مصدق ملک ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر بھی موقعے پر موجود تھے۔
رپورٹ میں مریم نواز سمیت لیگی رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف نیب اور پولیس کی مدعیت میں الگ الگ دو مقدمات درج کرنے کی استدعا کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔