- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
- اپیکس کمیٹی اجلاس؛ دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ
- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
میری تقرری میں قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، طارق ملک

طارق ملک نے برطرفی کے حکومتی فیصلے کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا فوٹو: فائل
اسلام آ باد: برطرف چیئرمین نادراطارق ملک نے اپنی برطرفی کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں جواب داخل کرادیاجس میں انھوں نے موقف اختیارکیا کہ ان کی بطورچیئرمین تقرری اورترقی سے نادراکے قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
جواب میں انھوں نے موقف اختیارکیاکہ انھیں نادرامیں ڈپٹی چیئرمین اگست 2008میں مقرر کیاگیاتھااورانھیں ٹیکنالوجی اینڈڈیولپمنٹ ،نیشنل ڈیٹاویئرہاؤس،پروجیکٹ ڈاریکٹوریٹ ، آپریشنز،کوالٹی مینجمنٹ اورایچ آرکے امور کی ذمے داریاں تفویض کی گئیں،اضافی ذمے داریوں کے طورپرجی ایم نیٹ ورکس کی ذمے داریاں بھی سونپی گئیں۔انھوں نے کہاکہ نادارایمپلائز(سروسز)ریگولیشنز2002کے تحت سیلکشن کمیٹی کے سامنے باقاعدہ انٹرویوکے بعداگست2013میں چیئرمین نادارمقررکیاگیاتھا، ان کی بطورچیئرمین تقرری کسی ترقی کی بنیادپرنہیں کی گئی بلکہ انھیں ایک رکن کی حیثیت سے مقررکیاگیا تھااورنہ ہی وہ کبھی کسی مالی معاملے میں ملوث رہے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین نادراکی اسامی نادراآرڈیننس کی سیکشن 3(5)کے تحت پیداکی گئی جومعمول کی کارروائی ہے اور نادراآرڈیننس کی سیکشن3(7)کے تحت ان کی بطورچیئرمین نادراتقرری قوانین کے عین مطابق ہے،انھوں نے موقف اختیارکیاکہ چیئرمین نادراکیلیے جومطلوبہ قابلیت درکارتھی میں اس پرپورااترتاتھااس لیے مجھے تمام ضروی قواعدپورے کرنے کے بعدچیئرمین مقرر کیاگیا۔ انھوں نے عدالت کومحکمہ داخلہ اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے انھیں چیئرمین نادرا مقرر کر نے کیلیے بھیجی جانے والی سمریاں بھی پیش کیں۔ طارق ملک نے وفاقی حکومت کی جانب سے 3دسمبر کوان کی عہدے سے برطرفی کوغیرقانونی قراردیاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔