پاکستان میں پہلا انٹرنیشنل باکسنگ شو 3 اکتوبر کو ہوگا

اسپورٹس رپورٹرز  منگل 11 اگست 2020
پاکستان کے معروف عالمی باکسر عثمان وزیر ملک میں اپنی پہلی انٹرنیشنل فائٹ میں شرکت کریں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے معروف عالمی باکسر عثمان وزیر ملک میں اپنی پہلی انٹرنیشنل فائٹ میں شرکت کریں گے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا انٹرنیشنل باکسنگ ری شیڈول شو 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

منگل کو اسلام آباد میں پی ایس بی اسپورٹس کمپلیکس میں قائم  عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں میڈیا بریفنگ کے دوران عامر خان نے انگلینڈ سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا انٹرنیشنل باکسنگ ری شیڈول شو 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان کے معروف عالمی باکسر عثمان وزیر ملک میں اپنی پہلی انٹرنیشنل فائٹ میں شرکت کریں گے جب کہ اکیڈمی میں ہونے والے اس انٹرنیشنل شو میں  پاکستان کے ایک اور معروف باکسر آصف ہزارہ بھی اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ لڑیں گے۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی نوعیت کے پہلے پروفیشنل انٹرنیشنل مقابلوں سے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کی راہیں ہموار ہوگی اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔