ن لیگ کا وزیر اعظم کے خلاف مریم نواز پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان

اسٹاف رپورٹر / ویب ڈیسک  منگل 11 اگست 2020
مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے بھی وزیر اعظم کے خلاف قاتلانہ حملے کی درخواست جمع کروائی ہے۔ (فوٹو، فائل)

مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے بھی وزیر اعظم کے خلاف قاتلانہ حملے کی درخواست جمع کروائی ہے۔ (فوٹو، فائل)

 اسلام آباد /  لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان  کے خلاف مریم نواز پر قاتلانہ حملہ کروانے مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی ترجمان مریم اورنگزیرب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے  عمران خان، شہزاد اکبر، چیئرمین نیب، حکومت پنجاب اور نیب کے خلاف مریم نواز پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکلا کی ٹیم اِس وقت چوہنگ تھانے میں موجود ہے اور پولیس درخواست وصول نہیں کر رہی۔  پولیس نے درخواست وصول نہیں  کی تو ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائے گی۔

ن لیگ کی ترجمان کنے کہا کہ عوام سیاہ چہرہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کرچکے ہیں ۔سپریم کورٹ، ہائیکورٹس کے فیصلے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خلاف ایف آئی آر ہے۔پارٹی کارکنان پر اس طرح کے پرچے اور مقدمے نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی کا ایک اور ثبوت ہے۔

دوسری جانب  مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر نے بھی  تھانہ چوہنگ میں عمران خان ، شہزاد اکبر ، چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب لاہور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے اور 100 دیگر نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا ہے۔

کیپٹن صفدر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ  مریم نواز اور ہم نیب پیشی کے لیے گئے تو منصوبہ بندی کے تحت ہماری گاڑی پر حملہ کیا گیا۔مریم نواز کی گاڑی کی فرنٹ سکرین پتھراو سے ٹوٹ گئی۔  عمران خان شہزاد اکبر ، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کی ایما پر مارنے کی کوشش کی گئی۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے گاڑی کو بھاگا کر جان بچائی گئی ۔ ان تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔