- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ن لیگ کا وزیر اعظم کے خلاف مریم نواز پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان
اسلام آباد / لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مریم نواز پر قاتلانہ حملہ کروانے مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی ترجمان مریم اورنگزیرب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عمران خان، شہزاد اکبر، چیئرمین نیب، حکومت پنجاب اور نیب کے خلاف مریم نواز پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکلا کی ٹیم اِس وقت چوہنگ تھانے میں موجود ہے اور پولیس درخواست وصول نہیں کر رہی۔ پولیس نے درخواست وصول نہیں کی تو ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائے گی۔
ن لیگ کی ترجمان کنے کہا کہ عوام سیاہ چہرہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کرچکے ہیں ۔سپریم کورٹ، ہائیکورٹس کے فیصلے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خلاف ایف آئی آر ہے۔پارٹی کارکنان پر اس طرح کے پرچے اور مقدمے نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی کا ایک اور ثبوت ہے۔
دوسری جانب مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر نے بھی تھانہ چوہنگ میں عمران خان ، شہزاد اکبر ، چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب لاہور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے اور 100 دیگر نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا ہے۔
کیپٹن صفدر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز اور ہم نیب پیشی کے لیے گئے تو منصوبہ بندی کے تحت ہماری گاڑی پر حملہ کیا گیا۔مریم نواز کی گاڑی کی فرنٹ سکرین پتھراو سے ٹوٹ گئی۔ عمران خان شہزاد اکبر ، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کی ایما پر مارنے کی کوشش کی گئی۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے گاڑی کو بھاگا کر جان بچائی گئی ۔ ان تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔