- فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- پیپلزپارٹی کا نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان
- پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، جنوبی افریقی کپتان
- کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی
- ارنب گوسوامی اسکینڈل نے بھارت میں تہلکہ مچادیا، اپوزیشن کا پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ
- راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے بھتے کی دھمکی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- خضدار کے واحد اسپتال کا درد بھرا احوال
- ماضی کی ڈیلز اور این آر او کا خمیازہ عوام کو بھرنا پڑ رہا ہے، شہزاداکبر
- سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
- منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر گاڑی چڑھا دی، اہلکار شہید
- محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
- فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کا ٹی وی کیمرہ مین پر بدترین تشدد
- کووِڈ 19 پر تحقیق میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، عالمی ادارہ صحت
- مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس کے ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا
- بھارت میں اپنی بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی رپورٹ کریں گے
- شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا
- پاکستان بھارتی مذموم عزائم کوبے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم
- ناانصافی اور امتیازات، ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی قرار
وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، پولیو مہم کے آغاز پر اظہارِ اطمینان

گفتگو میں کورونا وائرس اور پولیو کی روک تھام کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ (فوٹو، فائل)
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے مابین ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان کے اندرو کورونا وائرس وبا کی روک تھام اور انسداد پولیو مہم کے دوبارہ آغاز پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں کورونا وائرس وبا کی صورتحال اور پولیوویکسی نیشن مہم کےدوبارہ آغاز کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم نےپاکستان میں کورونامتاثرین میں نمایاں کمی سےآگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی انتہائی مؤثررہی۔ بروقت اقدامات سےصحت،معیشت کےشعبوں کوبڑی تباہی سےبچالیاگیا۔ وباکےدوران بل گیٹس فاؤنڈیشن کےتعاون سے پاکستان کومددملی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: کورونا وبا میں کمی پر بل گیٹس نے بھی پاکستان کی تعریف کردی
دونوں شخصیات نے پاکستان میں کورونا وائرس وبا کی روک تھام اور پولیو ویکسین کی مہم دوبارہ شروع ہونے پر اظہارِ اطمینان کیا اور کورونا وبا کی انسداد کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو پولیو مہم کے لیے مؤثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔