جامعہ کراچی نے آن لائن سیمسٹرامتحانات لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

صفدر رضوی  بدھ 12 اگست 2020
میں آن لائن امتحانات کے لیے چار مختلف طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے.(فوٹو: فائل/ایکسریس)

میں آن لائن امتحانات کے لیے چار مختلف طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے.(فوٹو: فائل/ایکسریس)

 کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے سیمسٹر کلاسز کے بعد اب سیمسٹر امتحانات بھی آن لائن لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

منگل کو رجسٹرار کے جاری کردہ  نوٹیفیکشن کے مطابق آن لائن امتحانات کے فیصلے کا اطلاق یونیورسٹی سے الحاق شدہ سیمسٹراور سالانہ امتحانی نظام کے تحت چلنے والے الحاق شدہ کالجوں کے طلبہ پر بھی ہوگا۔ رجسٹرار جامعہ کراچی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں آن لائن امتحانات کے لیے چار مختلف طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے جن میں نمبر 1  ” دوران سیشن اسسمنٹ، نمبر 2 فائنل امتحانات، نمبر 3  پریکٹیکل/لیب ورک اسسمنٹ اور نمبر4 سپلیمنٹری امتحانات اور الحاق شدہ کالجوں کے امتحانات شامل ہیں۔

دوران سیشن اسسمنٹ میں (مڈ ٹرم، ٹرم پیپر/کیس اسٹڈی پروجیکٹ/thematic essay ،انفرادی یا گروپ پریزینٹیشن ، کلاس ٹیسٹ /کلاس ایکٹیویٹی/ کوئز/ ای پورٹ فولیو، اوپن بک اسائنمنٹ/ انفرادی یا گروپ کا زبانی امتحان) لیا جاسکے گا

اسی طرح فائنل امتحانات بھی آن لائن اسسمنٹ (اوپن بک ، essay، کیا اسٹڈی ، فائنل ایئر پروجیکٹ،  reading comprehension ، زبانی امتحانات) شامل ہونگے ان امتحانات کا وقت متعلقہ کورس انچارج معین کرے گا

نوٹیفیکیشن  کے مطابق ان امتحانات کے مارکس کی allocation تخمینہ کورس انچارج طے کرے گا۔

پریکٹیکل اور لیب ورک کے حوالے سے نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ پریکٹیکل پارٹ کو ترک کردیا گیا ہے اور لیب ورک کا صرف میتھاڈولوجی پارٹ امتحانات کے لیے شامل کیا جائے گا اس کے لیے پہلے سے موجود لیب پریکٹیکل کے نتائج کی ویڈیوز طلبہ کے ساتھ شیئر کی جائے گی اس کی اسسمنٹ زبانی امتحانات کے ذریعے ہوسکے گی پریکٹیکل ورک ،انٹرن شپ اور لیب اسسمنٹ کی کمی متعلقہ کونسل اور پروفیشنل باڈیز کی دی گئی گائیڈ لائن سے پوری کی جائیں گی۔

سپلیمنٹری امتحانات کے حوالے سے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ان امتحانات کا طریقہ کار بھی فائنل امتحانات کی طرز پر ہی ہوگا جبکہ الحاق شدہ کالجوں کے امتحانات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کے امتحانات میں 40 فیصد امتحانی نتائج کالج سے لیے جائیں گے جبکہ 60 فیصد امتحانات جامعہ کراچی کی فائنل ایگزام پالیسی کے تحت ہونگے annual سسٹم کے تحت چلنے والے ادارے کے امتحانات بھی فائنل ایگزام پالیسی کے مطابق ہی ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبہ اور الحاق شدہ کالجوں کے طلبہ کے آن لائن امتحانات اسکائپ، گوگل کلاس روم،  ایم ایس ٹیمز ، شام اور واٹس ایپ ویڈیو کالز کے ذریعے لیے جاسکتے ہیں۔ ایم فل/پی ایچ ڈی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کا فائنل ڈیفنس اور زبانی امتحانات بھی آن لائن ہی ہوں گے۔

جن طلبہ کے پاس انٹرنیٹ سے متعلق شکایات یا آن لائن امتحانات دینے میں انھیں کسی قسم کی طبی دشواریاں پیش آرہی ہوں وہ اپنی درخواست کلاس ٹیچر یا چیئرپرسن کو دے سکیں گے ان طلبہ کے زبانی امتحانات فون پر ممکن ہوں گے یہ زبانی امتحانات مستقبل کی کسی بھی ضرورت یا ریفرنس کے طور پر ریکارڈ بھی کیے جائیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔