کامران اکمل نے بھائی کے ساتھ پی سی بی کے سلوک کو غیرمنصفانہ قرار دے دیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 12 اگست 2020
عمراکمل کی مختصر ہونے والی 18 ماہ کی پابندی بھی بہت زیادہ ہے، بھائی۔ فوٹو: فائل

عمراکمل کی مختصر ہونے والی 18 ماہ کی پابندی بھی بہت زیادہ ہے، بھائی۔ فوٹو: فائل

کراچی: وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے چھوٹے بھائی کے ساتھ پی سی بی کے سلوک کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا۔

عمراکمل کیس میں بورڈ کی پالیسی پر کامران اکمل پریشان ہوگئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے چھوٹے بھائی کے ساتھ پی سی بی کے سلوک کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا، ان کے مطابق ماضی میں کھلاڑیوں کو ایسے معاملات میں 3 اور 6 ماہ کی سزائیں ملیں، عمراکمل کی مختصر ہونے والی 18 ماہ کی پابندی بھی بہت زیادہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔