کے پی ٹی میں بھرتیوں کا عمل روکنے کی ہدایت

اسٹاف رپورٹر  بدھ 12 اگست 2020
کراچی پورٹ ٹرسٹ میں خالی آسامیاں پر کرنے کے حوالے سے جاری کردہ اشتہار کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ (فوٹو: فائل)

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں خالی آسامیاں پر کرنے کے حوالے سے جاری کردہ اشتہار کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ (فوٹو: فائل)

کراچی: وفاقی وزارت امور جہاز رانی کو کے پی ٹی میں بھرتیوں کا عمل روکنے اور کوٹے کے مطابق سابقہ تمام بھرتیوں اور ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں نوکریوں کے اشتہار میں کراچی کے شہریوں کو موقع فراہم نہ کرنے پر شہریوں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی قرار دیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت بحری امور کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کو خصوصی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں خالی آسامیاں پر کرنے کے حوالے سے جاری کردہ اشتہار کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔