ڈیوائن جانسن مسلسل دوسری بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار

ویب ڈیسک  بدھ 12 اگست 2020
ڈیوائن جانسن نے یکم جون 2019 سے لے کر یکم جون 2020 تک 87.5 ملین ڈالرز کی کمائی کی، فوٹوفائل

ڈیوائن جانسن نے یکم جون 2019 سے لے کر یکم جون 2020 تک 87.5 ملین ڈالرز کی کمائی کی، فوٹوفائل

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن مسلسل دوسری بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔

ڈیوائن جانسن

امریکی جریدے فوربز نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق ڈیوائن جانسن مسلسل دوسری بار دنیا کے سب سے زیادہ معاضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ ’’دی راک‘‘ کے نام سے مشہورڈیوائن جانسن نے یکم جون 2019 سے لے کر یکم جون 2020 تک 87.5 ملین ڈالرز کی کمائی کی۔

ریان رینالڈ

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ریان رینالڈ ہیں۔ انہوں نے ایک سال کے دوران 71.5 ملین ڈالرز کی کمائی کی جس میں فلم’’ریڈ نوٹس‘‘اور نیٹ فلکس کی فلم ’’سکس انڈر گراؤنڈ‘‘سے ملنے والا معاوضہ بھی شامل ہے۔

مارک ویلبرگ

فہرست میں تیسرے نمبر پر امریکی اداکار اور پروڈیوسر مارک ویلبرگ شامل ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 58 ملین ڈالرز کمائے۔

بین ایفلک

چوتھے نمبر پر امریکی اداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسرا ورا سکرین رائٹر بین ایفلک 55 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ موجود ہیں۔

اکشے کمار

فوربز کی جانب سے  جاری کی جانے والی فہرست میں ٹاپ ٹین میں صرف ایک بھارتی اداکار اکشے کمار جگہ بنا پائے ہیں وہ 48.5 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ فوربز کے مطابق  ان کی زیادہ تر کمائی اشتہارات میں کام کرنے سے ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔