- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
ڈیوائن جانسن مسلسل دوسری بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار
لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن مسلسل دوسری بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔
ڈیوائن جانسن
امریکی جریدے فوربز نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق ڈیوائن جانسن مسلسل دوسری بار دنیا کے سب سے زیادہ معاضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ ’’دی راک‘‘ کے نام سے مشہورڈیوائن جانسن نے یکم جون 2019 سے لے کر یکم جون 2020 تک 87.5 ملین ڈالرز کی کمائی کی۔
ریان رینالڈ
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ریان رینالڈ ہیں۔ انہوں نے ایک سال کے دوران 71.5 ملین ڈالرز کی کمائی کی جس میں فلم’’ریڈ نوٹس‘‘اور نیٹ فلکس کی فلم ’’سکس انڈر گراؤنڈ‘‘سے ملنے والا معاوضہ بھی شامل ہے۔
مارک ویلبرگ
فہرست میں تیسرے نمبر پر امریکی اداکار اور پروڈیوسر مارک ویلبرگ شامل ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 58 ملین ڈالرز کمائے۔
بین ایفلک
چوتھے نمبر پر امریکی اداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسرا ورا سکرین رائٹر بین ایفلک 55 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ موجود ہیں۔
اکشے کمار
فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں ٹاپ ٹین میں صرف ایک بھارتی اداکار اکشے کمار جگہ بنا پائے ہیں وہ 48.5 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ فوربز کے مطابق ان کی زیادہ تر کمائی اشتہارات میں کام کرنے سے ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔