اعصام الحق کا کرکٹ ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو صبر سے کام لینے کا مشورہ  

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 12 اگست 2020
پاکستانی ٹیم ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس دے کر کم بیک کرے گی، اعصام الحق

پاکستانی ٹیم ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس دے کر کم بیک کرے گی، اعصام الحق

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد  ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبر سے کام لیں۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق کرکٹ کے بھی بہت بڑے فین ہیں، انہوں نے مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد  ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبر سے کام لیں، کویڈ صورت حال کے بعد ایک دم سے اچھے نتائج دینا کسی بھی کھلاڑی کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ مجھے اندازہ ہے کہ  ہمارے کرکٹرز کی کیا کیفیت ہوگی۔ یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس دے کر کم بیک کرے گی۔

اعصام الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے مانچسٹرٹیسٹ میں بیٹنگ اور بولنگ میں بہترین پرفارمنس دی،  جیتی ہوئی بازی ہارنےپر مایوسی ضرور ہے لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیےکہ چھ ماہ بعد پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ کھیلا، اس وقت ہمیں ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، اگر ایک میچ ہارنے سے اس طرح تنقید ہوتی رہی تو پھر اگلےمیچز کے لیے ان کا کام بیک کرنا مزید مشکل ہوجائے گا۔ ابھی  بہت میچز باقی ہیں، سیریز مکمل ہونے پر پوسٹ مارٹم کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔