مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 12 اگست 2020
بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کشمیری نوجوان بھی شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے کمرازی پورہ میں بھارتی فورسزنےسرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ بھارتی فوج نے اس دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

علاوہ ازیں پلوامہ کے اسی علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔

حال ہی میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 3 کشمیری مزدوروں کو دہشت گرد قرار دے کر جعلی آپریشن میں شہید کیا ہے۔ یہ تینوں نوجوان ایک ماہ سے لاپتہ تھے اور پھر بھارتی فوج کے پاس سے ان کی لاشیں ملیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کسی بھی شہری کو عسکریت پسند قرار دے کر جعلی مقابلے میں شہید کردیتی ہے اور مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد ان جعلی مقابلوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔